قصہ خوانی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - قصہ کہنا یا سنانا، داستان گوئی۔ "قصّہ خوانی کی وہ شام آج بھی یاد ہے۔" ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قِصّہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواندن' سے مشتق 'خوان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قصہ کہنا یا سنانا، داستان گوئی۔ "قصّہ خوانی کی وہ شام آج بھی یاد ہے۔" ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٣ )
جنس: مؤنث